اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 70 فیصد تک کمی ہوگئی

07 جنوری, 2024 15:28

اسلام آباد: ملک میں شمسی توانائی سے چلنے والے سولر پینلز کی قیمتوں میں 70 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رہورٹس کے مطابق 71500 روپے والے سولر پینل کی قیمت کم ہو کر 28600 روپے پر آگئی ہے، سولر پینل فی واٹ 130 روپے سے کم ہو کر 52 روپے فی واٹ کی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 260 وارٹ کا سولر پینل 33800 روپے سے کم ہو کر 13520 روپے کا ہو گیا ہے، سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چین سے درآمد کیے جانیوالے سولر سسٹم پاکستان میں لگائے جا رہے ہیں، اطلاع ہے کہ اب پھر سولر پینل مہنگا ہونے جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر اے ای ڈی بی نے کہا کہ سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔