اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

انتخابات 2024: جی ڈی اے نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کرلیا

07 جنوری, 2024 15:34

کراچی: انتخابات 2024 کے لیے جی ڈی اے نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کرلیا، آئندہ 24 گھنٹوں میں اپنے امیدواران کا اعلان کیا جائے گا۔

قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں میں پیر صدرالدین شاہ راشدی، مرتضیٰ خان جتوئی، پیر محمد راشد شاہ، اسماعیل شاہ راشدی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جی ڈی اے، ن لیگ، جے یو آئی ملکر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے: سعد رفیق

ارباب غلام رحیم، حسنین مرزا، رزاق راہموں، رفیق بھابھبن، ایاز لطیف پلیجو، زین شاہ، عرفان اللہ مروت کو بھی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر فہمیدا مرزا اور ذوالفقار مرزا کو ٹکٹس ٹریبونل کے فیصلے سے مشروط جاری کیا جائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔