اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

نہ پٹواریوں کی، نہ کسی اور کی ضرورت ہے، صرف عوام کا ساتھ چاہتا ہوں: بلاول

07 جنوری, 2024 16:32

لاہور: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں نہ پٹواریوں کی اور نہ کسی اور کی ضرورت ہے، صرف عوام کا ساتھ چاہتا ہوں۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لاہور کسی کھلاڑی اور بزنس مین کا شہر نہیں، ذوالفقار علی بھٹو شہید کا شہر ہے، اور میں اپنے شہر سے الیکشن لڑرہا ہوں، آپ نے گھر گھرپارٹی کا پیغام پہنچانا ہے، آپ میرے نمائندے ہو، آپ میرے سفیر ہو، آپ نے میری آواز بننا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ سمجھتے ہمیں مار مار کر ڈراسکتے ہیں تو یہ ان کی غلطی ہے، یہ کہتے ہیں کہ ہم کیوں آئے ہیں، ہم پوچھتے ہیں وہ کیوں آئے تھے، وہ ضیاءالحق اور حمید گل کی وجہ سے یہاں پر مسلط ہوئے، تو کبھی فیض کی وجہ سے اس شہر پر مسلط ہوئے، لیکن ہم کہیں اور نہیں دیکھ رہے، ہمیں نہ پٹواریوں کی اور نہ کسی اور کی ضرورت ہے، صرف عوام کا ساتھ چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: قدم بڑھائیں قاضی صاحب ہم آپ کے ساتھ ہیں:بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ ہمارےعوامی منشور میں 10 نکات ہیں، اور میرا وعدہ ہے 10 نکات پورا کر کے غربت، بیروزگاری، مہنگائی کا مقابلہ کریں گے، ہم عوام کی تنخواہیں اور آمدنی کو ڈبل کریں گے، 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کریں گے اور مفت تعلیم دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہروں کی طرح ملک بھرمیں مفت صحت کا علاج دیں گے، جب بڑے لوگ بیمار ہوجائیں گے تو انہیں لندن جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، مفت تعلیم اور صحت کی سہولت دیں

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔