سیکریٹری الیکشن کمیشن کے استعفیٰ کی خبر پر ترجمان کا وضاحتی بیان

اسلام آباد: سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے استعفیٰ کی خبر پر ترجمان الیکشن کمیشن کا وضاحتی بیان سامنے آگیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی غیر موجودگی میں 2 خصوصی سیکریٹری کام کررہے ہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن ایک محنتی اور ذہین آفیسرہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ دنوں سے انکی طبیعت خراب ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن علیل ہونے کی وجہ سے تعطیلات پر ہیں، اگر انکی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد اپنی فرائض ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید اپنے عہدے سے مستعفی
ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے، تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن کے دفاتر کام کررہے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












