کے پی حکومت کا پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اور نجی پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کردیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھا جائے گا، جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے اوقات کار کو ایک گھنٹہ بڑھایا جائے گا، کھولے گئے اسکولوں میں حاضری ایک گھنٹہ دیر سے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سردی کے باعث سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اعلامیے کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












