اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ، اہم بیٹھک آج ہوگی

08 جنوری, 2024 10:36

کراچی: ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بیٹھک آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور ایم کیو ایم میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر فائنل راؤنڈ ہوگا، ن لیگ 2 روز میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کریگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی بنائی گئی ذیلی کمیٹی کی پانچویں میٹنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024 : ایم کیو ایم نے منشور کا اعلان کردیا

ایم کیو ایم وفد میں امین الحق، جاوید حنیف، حسان صابر شامل ہونگے۔

دوسری جانب ن لیگی وفد میں نہال ہاشمی، علی اکبر گجر، ناصر الدین، خواجہ شعیب شامل ہوں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔