راولپنڈی میں نا معلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

راولپنڈی: تھانہ چونترہ کی حدود میں نا معلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی گاڑی پر فائرنگ مخالف فریق کی جانب سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں شجاع یونس، عاطف اور انابیہ شامل ہیں جبکہ فلک شیر، ثاقب اور تابندہ زخمی ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں گاڑی پر فائرنگ، سیکیورٹی اہلکاروں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












