اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

بانی پی ٹی آئی گناہ گار نہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے: بلاول

08 جنوری, 2024 14:24

اسلام آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی گناہ گار نہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے، جو روایت سیاست میں ڈالی گئی اس پر بانی پی ٹی آئی کو توبہ کرنی ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت پر سپریم کورٹ آئے، امید ہے 12 سال بعد اس کیس میں انصاف ضرور ملے گا، بھٹو کیس میں امید ہے پیپلز پارٹی کو انصاف ملے گا، یہ ایک موقع ہے تاریخ کو درست کریں، کیس کو ملتوی کرنے کے بجائے چلتے رہنا چاہیے تھا، ایک سابق جج نے کہا ججز پریشر کی وجہ سے انصاف نہیں کرتے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سے بھی قرارداد پیش کرادیں الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، چیف جسٹس نے کہا پتھر پر لکیر ہے انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، چیف جسٹس یا پھر چند سینیٹرز کی بات میں وزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نہ پٹواریوں کی، نہ کسی اور کی ضرورت ہے، صرف عوام کا ساتھ چاہتا ہوں: بلاول

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ تیر پر الیکشن لڑا اور آج تک لڑرہے ہیں، تیر کا انتخابی نشان ہمیشہ سے ہے، بلے کا نشان تو پہلے کبھی تھا ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی گناہ گار نہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے، جو روایت سیاست میں ڈالی گئی اس پر بانی پی ٹی آئی کو توبہ کرنی ہوگی، بانی پی ٹی آئی کو اپنے مؤقف میں تبدیلی لانی چاہیے، ایسا ماحول بنانا چاہیے سیاستدان عوام کی خدمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی غلطیاں درست کرنی چاہئیں، کراچی میں پیپلز پارٹی نے بہت ترقیاتی کام کرائے ہیں، پیپلز پارٹی نے اپنا منشور دے دیا امید ہے ہم حکومت بناسکیں گے، کراچی کے عوام اس بار پیپلز پارٹی کو ضرور موقع دیں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔