اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

پڑوسی ملک کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتے، افغان وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے گفتگو

08 جنوری, 2024 16:01

کابل: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے پاکستانی علماء کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بیرونی قبضے کیخلاف امارت اسلامیہ کو عظیم فتح حاصل ہوئی، افغانستان میں اسلامی نظام مزید مستحکم ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس کے مثبت اثرات پوری اسلامی دنیا تک پہنچیں گے، دونوں ممالک کے تعلقات میں غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ افغانستان کے شہر کابل پہنچ گئے

اس موقع پر افغان وزیراعظم ملا محمد حسن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اسلامی نظام کی حکمرانی ہے، علمائے کرام ہر معاملے کو شریعت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

ملا محمد حسن نے کہا کہ مسائل کے حل اور غلط فہمیوں کے خاتمے کیلئے علمائے کرام کا کردار اہم ہے، امارت اسلامیہ افغانستان پڑوسی ملک کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔