اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

بانی پی ٹی آئی پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی

09 جنوری, 2024 13:04

راولپنڈی: رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

جیل میں وڈیو لنک سے سماعت شروع ہوگئی اور تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے، عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اکانومسٹ میں شائع مضمون عمران خان نے نہیں لکھا ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہوچکی ہے، عمران خان کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔

سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے تاہم توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتاری کے باعث بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔