اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

اکبر ایس بابر کا پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

10 جنوری, 2024 15:28

اسلام آباد: اکبر ایس بابر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف میدان میں آگئے۔

اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان واپس دینے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا ہر فورم پر دفاع کریں گے، پشاور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو تبدیل نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو انتخابی نشان  بلا  واپس مل گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک بااختیار ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو بلاجواز چیلنج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور پائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیکر اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔