شمالی وزیرستان: نامعلوم افعاد کی فائرنگ، آزاد امیدوار کے پی اسمبلی جاں بحق

تپی: شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے آزاد امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں تپی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے باعث آزاد امیدوار ملک کلیم اللہ جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ گولیوں کی زد میں آکر ان کے ساتھ موجود دیگر 2 افراد بھی جان کی بازی ہارگئے۔
یہ بھی پڑھیں: تربت میں فائرنگ، ن لیگی امیدوار زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کلیم اللہ پی کے 104 سے آزاد امیدوار تھے، تاہم ان کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












