اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

نگراں وزیر اعظم نے پاکستان میں ای روزگار مراکز کا اجراء کردیا

11 جنوری, 2024 15:58

اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان میں ای روزگار مراکز کا اجراء کردیا۔

انوار الحق کاکڑ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے کی جدید دور میں بہت اہمیت ہے، پاکستان کی ترقی میں آئی ٹی کا شعبہ مزید کلیدی کردار ادا کرے گا، پائیدار ترقی کیلئے آئی ٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 190 ممالک کو آئی ٹی کی خدمات دے رہے ہیں، آئی ٹی کا شعبہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، ڈیجیٹل معیشت میں آئی ٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب پاکستانی پے پال کے ذریعے رقوم وصول کر سکیں گے: نگران وزیر

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت آئی ٹی ملک کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہے، علم پر مبنی معیشت کے لیے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے، چھوٹے شہروں میں مزید 40 ٹیکنالوجی پارک قائم کیے جارہے ہیں، مصنوعی ذہانت کی اہمیت کا ادراک ہے۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام نے مصنوعی ذہانت سے متعلق پالیسی کا مسودہ تیار کیا، آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے کئی اہم سنگ میل عبور کیے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔