اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ن لیگ کا طلال چودھری کو سینیٹ اور 2 حلقوں کے ٹکٹ دینے کا فیصلہ

12 جنوری, 2024 19:39

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے پارٹی رہنما طلال چودھری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی نے طلال چودھری کو صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں کی ٹکٹیں دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 101 کی نشست پر طلال چوہدری کے والد محمد اشرف چودھری الیکشن لڑیں گے، پی پی 100 کی نشست پر طلال چوہدری کے نامزد خان بہادر ڈوگر الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ نے طلال چودھری کو سینیٹ ٹکٹ دینے کی خوشخبری سنادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کراچی سے الیکشن لڑنے سے دستبردار، کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

رانا ثناء اللہ نے طلال چودھری سے کہا کہ پارٹی آپ کی قربانیوں اور محبت کی قدر کرتی ہے، جماعت آپ کی مخلصانہ جدوجہد کو بھول نہیں سکتی۔

انہوں نے کہ قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کو نظر انداز کرنا نہیں ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔