کراچی: سپر ہائی وے کے قریب کسٹم اہلکاروں کی اندھا دھند فائرنگ، شہری زخمی

کراچی: سپر ہائی وے کے قریب کسٹم اہلکاروں نے شہری پر فائرنگ کردی۔
ذرائع کے مطابق کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ سے اعظم نامی شہری زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی شخص فیملی کے ہمراہ کار میں سوار تھا۔
زخمی شہری اعظم نے بتایا کہ معمار موڑ کے قریب کسٹم کی گاڑی نے میری کار کو ٹکر ماری، شکایت کرنے پر کسٹم اہلکاروں نے فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: نامعلوم افعاد کی فائرنگ، آزاد امیدوار کے پی اسمبلی جاں بحق
اعظم کا کہنا ہے کہ ہم پر 3 سے 4 فائر کیے ایک گولی میری ٹانگ میں لگی۔
وہاں پر موجود عینی شاہد عبدالوحید نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کے وقت ہم اپنی گاڑی میں جا رہے تھے، گاڑی میں سوار با وردی اہلکار اندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












