بڑی سیاسی جماعتوں کی صوبائی دارالحکومت میں اپنے امیدواروں کی لائن اپ مکمل

پشاور: بڑی سیاسی جماعتوں نے صوبائی دارالحکومت میں اپنے امیدواروں کی لائن اپ مکمل کرلی ہے۔
سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر امیدوار میدان میں اتار دیے، کئی سیاسی جماعتوں کو قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مناسب امیدوار نہ مل سکے۔
قومی اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے 2 اور اے این پی کا ایک حلقہ امیدوار سے محروم ہوگیا، صوبائی حلقوں پر بھی ن لیگ کا ایک اور پیپلز پارٹی کے 2 امیدوار موجود نہیں ہے۔
ن لیگ نے پشاور سے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں پر ثوبیہ شاہد کو ٹکٹ جاری کر دیا، سابقہ ایم پی اے ثوبیہ شاہد این اے 29 اور این اے 31 سے ن لیگ کی امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی خاندانی سیاست ، پنجاب میں 36 پارٹی امیدوار آپس میں قریبی رشتہ دار
عوامی نیشنل پارٹی نے صوبائی اسمبلی پر 2 خواتین میدان میں اتار دیں، پی کی 73 سے شگفتہ ملک اور پی کی 83 سے ثمر ہارون بلور مردوں کا مقابلہ کریں گی۔
پی ٹی آئی اور ن لیگ کی بھی ایک ایک امیدوار صوبائی اسمبلی کی نشست پر لڑیں گی، ن لیگ کی ثوبیہ شاہد پی کے 76 اور پی ٹی آئی کی نورین آصف پی کے 81 سے میدان میں ہیں۔
پیپلز پارٹی کے 18 میں سے 16 حلقوں پر امیدوار انتخابی دنگل میں اتریں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












