اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

مولانا مسعود الرحمان قتل کیس میں بڑی پیشرفت، ملزمان کا سراغ لگالیا گیا

14 جنوری, 2024 13:43

اسلام آباد: ڈپٹی جنرل سیکریٹری سنی علماء کونسل مولانا مسعود الرحمان عثمانی قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے ملوث ملزمان کا سراغ لگالیا ہے، ٹارگٹ کلنگ میں ابتدائی طور پر 4 ملزمان ملوث ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق ایک مذہبی کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے، آئندہ چند دنوں میں ملزمان کی گرفتاری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنی علماء کونسل کے مولانا مسعود الرحمان عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی سے علامہ مسعود الرحمان کا پیچھا کیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔