اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر پر چھاپہ، ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5 افسران معطل

14 جنوری, 2024 14:16

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے گھر پر چھاپہ مارنے پر ایس ایچ او مارگلہ سمیت اسلام آباد پولیس کے 5 افسران کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس بیرسٹر گوہر کے گھر جانے پر انکوائری کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ہفتے کی دوپہر پولیس نے ایک مخبر کی اطلاع پر اشتہاری ملزم کی تلاش میں ایف 7 میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔

پولیس کے مطابق گھر پہنچنے پر پتہ چلا کہ مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے۔ یہ بات معلوم ہونے پر پولیس فوری واپس آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں جمع کروانے کے احکامات جاری کیے جس کے بعد ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5 افسران کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری ہورہی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔