اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

قومی ادارہ صحت نے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کردیے

14 جنوری, 2024 14:29

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے کالی کھانسی کے پھیلاؤ کے خدشات ظاہر کردیے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے کالی کھانسی کا پھیلاؤ روکنے، تدارک کیلئے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری کے مطابق آئندہ چند ماہ میں کالی کھانسی کے کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، کالی کھانسی کیسز میں اضافے سے اسپتالوں پر لوڈ بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہر قسم کی کھانسی کا منفرد علاج

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہلکی کھانسی، ہلکا بخار، ناک بہنا، کالی کھانسی کی ابتدائی علامات ہیں، کالی کھانسی کی پیچیدگیوں میں نمونیہ، ڈی ہائیڈریشن، بھوک کی کمی شامل ہے۔

Catch all the پاکستان News, صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔