ن لیگ سے کچھ نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ، کچھ پر مقابلہ ہے: جہانگیر ترین

ملتان: جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے کچھ نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ، کچھ پر مقابلہ ہے، الیکشن میں کامیابی کیلئے بھرپور محنت کررہے ہیں، ملتان میں ترقی کا نیا سفر شروع کریں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ ملتان کے مسائل حل کریں، ہم وہ وعدے پورے کریں گے جو پورے کرسکیں، الیکشن میں ہمیشہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی ہے، ہم مشکل کاموں میں ہاتھ ڈالیں گے۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ووٹر الیکشن بوتھ میں اکیلا ہوتا ہے، مرضی سے ووٹ ڈالتا ہے، میری کوشش ہوگی حلقے اور ملک کیلئے کام کریں، 2018 میں جذبے کیساتھ آئے تھے ہم نے بہت محنت کی تھی، پی ٹی آئی کی شروعات اچھی ہوئی بعد میں کیا ہوا سب جانتے ہیں، پی ٹی آئی سے ہمیں بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں، پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے ہٹ گئی، ہمارا مؤقف وہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کا حلقہ این اے 155 لودھراں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ انتخابی نشان کا فیصلہ ہمارا نہیں، الیکشن کمیشن کا ہے، ن لیگ سے کچھ نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ، کچھ پر مقابلہ ہے، الیکشن میں کامیابی کیلئے بھرپور محنت کررہے ہیں، ملتان میں ترقی کا نیا سفر شروع کریں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












