اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

پشاور میں نجی اسپتال میں آگ لگ گئی

14 جنوری, 2024 18:50

پشاور: نجی اسپتال میں آگ لگ گئی ہے، جسے بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سامنے نجی اسپتال میں آگ لگی ہے، 5 فائر بریگیڈ، 2 واٹر باؤزر اور 2 ایمبولینسں موقع پر موجود ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، آگ 7 منزلہ عمارت کے تیسرے اور چوتھے فلور پر لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: گیس پائپ لائن میں دھماکا، آئل ریفائنری کی سپلائی لائن لپیٹ میں آگئی

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 3 پھنسے ہوئے مریضوں کو نکال کر بالائی منزل پر پہنچایا گیا ہے، مجموعی طور پر 13 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، عمارت میں سرچ آپریشن جاری ہے، لوگوں کو نکالنے کے لیے بھاری مشینری پہنچادی گئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔