اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

پٹواریوں کا گراف بری طرح نیچے آرہا ہے: شرجیل میمن

15 جنوری, 2024 15:11

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جو کام ن لیگ نے نہیں کیے وہ اس کا بھی کریڈٹ لینے لگے، پٹواریوں کا گراف بری طرح نیچے آرہا ہے، آج بھی اقتدار کی ہوس کی لڑائی چل رہی ہے

رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام مسلم لیگ ن کو ناپسند کرنے لگے، عوام نے ن لیگ کی پالیسیوں کو بھی مسترد کردیا، سندھ اور بلوچستان میں بھی ن لیگ کا وجود ختم ہوچکا، جو کام ن لیگ نے نہیں کیے وہ اس کا بھی کریڈٹ لینے لگے، ن لیگ دوسری جماعتوں کے ترقیاتی منصوبوں کا کریڈٹ نہ لے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ہے، عوام سب جانتے ہیں ملک میں کس نے کب اور کیا کیا، پیپلزپارٹی انتقام اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے، پٹواریوں کا گراف بری طرح نیچے آرہا ہے، ملک کے عوام چاہتے ہیں ان کے مسائل حل ہوں، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ہمیشہ الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ تھرکول منصوبہ بینظیر بھٹو نے شروع کیا نوازشریف نے بند کیا، شکر ہے ن لیگ یہ نہیں بولتی کہ پاکستان بھی اس نے آزاد کرایا تھا، پنجاب کے عوام کا رسپانس دیکھ کر ن لیگ سکتے میں ہے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت نے پہلے ملک کو معاشی تباہی پر پہنچایا، اس کے بعد ن لیگ کی پالیسیوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا، آج جو جیل میں ہے دور حکومت میں مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: بلا رہا نہیں، اب صرف شیر اور تیر کا مقابلہ ہوگا: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے آصف زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی، تمام سیاسی جماعتیں عوام کے فیصلے کو مانیں، کسی نے سوچا ہے کسان کاشت کرنے کی پوزیشن میں ہے یا نہیں؟، پیپلزپارٹی چاہتی ہے قانون کے مطابق حقوق دیئے جائیں، بہت سی جماعتوں نے کوشش کی الیکشن وقت پر نہ ہوں، کچھ لوگوں کو اب پی ٹی آئی پر رحم آنا شروع ہوگیا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آج بھی اقتدار کی ہوس کی لڑائی چل رہی ہے، عدلیہ اور باقی ادارے بانی پی ٹی آئی کی بلیک میلنگ پر چلیں گے؟، پیپلزپارٹی کے لیڈران نے ملک کیلئے خون کے نذرانے پیش کیے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔