اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

پہاڑوں اور غاروں میں چھپنے والے ہر ایک فرد کا بندوبست کرنا جانتے ہیں: جان اچکزئی

15 جنوری, 2024 16:06

کوئٹہ: جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ حکومت ہر ناراض بلوچ سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، پہاڑوں اور غاروں میں چھپنے والے ہر ایک فرد کا بندوبست کرنا جانتے ہیں۔

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام نے بلوچستان کے شہداکے لواحقین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا، غیر ملکی ایجنڈے کو پروان چڑھانے کو عوام نے مسترد کردیا، حکومت ہر ناراض بلوچ سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، پاک فوج کو اصولی مؤقف سے ہٹایا نہیں جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ماہ رنگ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے چلایا جارہا ہے: وزیر اطلاعات بلوچستان

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پہاڑوں اور غاروں میں چھپنے والے ہر ایک فرد کا بندوبست کرنا جانتے ہیں، قوم کو گمراہ کرنے والے پہاڑوں پر چڑھنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ : وفاقی حکومت کو بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے 13 فروری کی ڈیڈلائن

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 17 سال بعد سبی ہرنائی ریلوے لائن بحال کردی، ریلوے لائن بحال ہونے سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملا، سبی ہرنائی ریلوے لائن قلیل مدت میں بحال کی گئی، ملک سے جانے اور آنے والوں کیلئے واضع پالیسی جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر بھی قانونی تقاضے پورے کردیئے گئے ہیں، سیف سٹی پروجیکٹ کو پورا کردیا گیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔