اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

رات 9 بجے کے بعد بچہ سڑک پر بھیک مانگتے ہوئے نظر نہیں آنا چاہیئے: پشاور ہائیکورٹ

15 جنوری, 2024 19:18

پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے حکم دیا ہے کہ رات 9 بجے کے بعد بچہ سڑک پر بھیک مانگتے ہوئے نظر نہیں آنا چاہیئے۔

پشاور ہائیکورٹ میں بچوں کے بھیک مانگنے کے کیس کی سماعت ہوئی، اسسٹنٹ کمشنر اور زمونگ کوور کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا روزی کمانے کا بھی ایک وقت ہوتا ہے، اس مسئلے کو ٹھیک نہیں کیا تو ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کو بلاتا ہوں، رات کو ایک بجے بچہ پھول بھیچ رہا ہو تو کیا یہ ٹھیک ہے؟، ماں ساتھ ہو تو ساری رات بھیک مانگے،

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب ، بھیک مانگنے پر 2 پاکستانی اور 2 سوڈانی گرفتار

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 9 بجے کے بعد بچہ سڑک پر بھیک مانگتے ہوئے نظر نہیں آنا چاہیئے، اس معاملے پر وزیر اعلیٰ کو بھی طلب کریں گے۔

عدالت نے 2 فروری تک بھیک مانگنے کے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔