سمیرا ملک مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدارت سے مستعفی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما سمیرا ملک نے ٹکٹ نہ دیے جانے پر نائب صدر ن لیگ پنجاب کے عہدے کے ساتھ پارٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق خوشاب کے حلقہ این اے87 سے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سمیرا ملک نے مسلم لیگ ن کی پارٹی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی پی رہنما فرخ حبیب انتخابات سے دستبردار ہوگئے
دوسری جانب سمیرا ملک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے نظر انداز کیا، اس لیے سمیرا ملک استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












