ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

خوشحال پاکستان کو ان لوگوں نے عوام کیلئے عذاب بنادیا ہے: سراج الحق

16 جنوری, 2024 16:00

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ خوشحال پاکستان کو ان لوگوں نے عوام کیلئے عذاب بنادیا ہے، تمام جماعتوں نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب تو کفن پہنانا، تابوت لینا بھی مشکل ہوگیا، خوشحال پاکستان کو ان لوگوں نے عوام کیلئے عذاب بنادیا، خودکش حملوں میں پولیس، فوج، سویلین شہید ہورہے ہیں، جماعت اسلامی ہر قیمت پر 8 فروری کو الیکشن کا انعقاد چاہتی ہے، پورے جذبے کے ساتھ الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ افسوس ہے سینیٹ سے الیکشن موخر کی قرارداد آئی، ظلم، جبر اور کرپشن کا خاتمہ ووٹ کے نظام سے بدلا جاسکتا ہے، گزشتہ 5 سالوں میں تمام جماعتوں نے حکومت کی ہے، تمام پارٹیوں نے عوام کو مایوس کیا، وعدے پورے نہیں کیے، لیڈران نے نیب سے کیس ختم کیے، بینک اکاؤنٹ میں اضافہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ حکومت لاڈلوں اور سپر لاڈلوں کی بنیاد پر نہیں بنے گی: سراج الحق

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو غربت کی تاریکیوں میں دھکیل دیا، پاکستان کی عوام کو آئی ایم ایف کے سامنے غلام بنادیا، تمام جماعتوں نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔