8 فروری کے بعد ترقی کا پہیہ جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کرینگے: مریم نواز

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ ترقی کا پہیہ جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے، 8 فروری کو شیر دھاڑے گا۔
چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا حلقہ پی پی 159 گجومتہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہور سے وعدہ ہے شیر کو جتواؤ دن رات محنت کریں گے، جگہ جگہ آپ کو نوازشریف کے منصوبے نظر آئیں گے، عوام ووٹ دیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو پچھلے 5 سال لاہور میں گھسے وہ کوئی ترقی نہیں کرسکے، 5 سال پہلے لاہور میں گھسنے والوں نے شہر پر قبضہ کرلیا، قبضہ مافیا نے لاہور کو لاوارث چھوڑ دیا، قبضہ مافیا کو لاہور سے اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد جماعت کو انتخابی نشان نہیں مل سکتا: مریم نواز
ان کا کہنا تھا کہ ترقی کا پہیہ جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کریں گے، 8 فروری کو شیر دھاڑے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












