ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

سپریم کورٹ میں ججز کیخلاف مہم، 6رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

16 جنوری, 2024 18:45

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ججز کے خلاف مہم کے معاملے پر وزارت داخلہ نے 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی۔

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کیخلاف مہم کی تحقیقات ہوں گی، وفاقی حکومت نے عدلیہ کیخلاف مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے، جے آئی ٹی کے کنوینر ہوں گے، آئی بی، آئی ایس آئی، ڈی جی آئی سی ٹی پولیس، نمائندہ پی ٹی اے ممبر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی اعلیٰ عدلیہ کیخلاف مہم کے محرکات کا تعین کرے گی، جے آئی ٹی عدلیہ مخالف مہم اور ججز کی ساکھ متاثر کرنے والوں کا تعین کرے گی، اعلیٰ عدلیہ کیخلاف مہم کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فوج اور دفاعی ایجنسیوں کیخلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا کیخلاف قراردادمنظور

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی ملزمان کیخلاف چالان متعلقہ عدالتوں میں پیش کرے گی، جے آئی ٹی مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے اقدامات تجویز کرے گی اور 15 دنوں میں ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیجے گی۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔