چاہتی ہوں کہ میرے شوہر مجھ سے کم اچھے نظر آئیں: یمنیٰ زیدی

معروف پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے زندگی کے ہمسفر سے متعلق اپنی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر مجھ سے کم اچھے نظر آئیں۔
حال ہی میں یمنیٰٰ زیدی نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنے ہونے والے لائف پارٹنر میں کیسی خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں۔
معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ایسا ہمسفر ہونا چاہیے جو ایک اچھا انسان ہو، دل کا بہت اچھا ہو، شارپ اورذہین ہواورصورت سے زیادہ سیرت کا اچھا ہونا چاہئیے۔
انہوں نے گفتگو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کسی کو پسند نہیں کرتی ہیں اور ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
View this post on Instagram
دوران گفتگو میزبان نےاداکارہ سے سوال کیا کہ ’آپ کو کون سا ہیرو پسند ہے؟
جس کے جوا ب میںیمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ مجھے ٹام کروز پسند ہیں لیکن میں انہیں ہیرو کے طور پر ہی پسند کرتی ہوں۔
واضح رہے یمنیٰ زیدی پاکستان ٹیلی ویژن کی مقبول ترین اداکارہ ہیں، ان کا ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ دنیا بھر میں مقبول ہوا ہے۔ یمنیٰ زیدی پاکستانی فلم ’نایاب‘ میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کریں گی۔
یہ پرھیں:یوٹیوبر اسد کا اسلام کی خاطر فیملی ولاگنگ چھوڑ نے کا اعلان
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












