ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

اسلام آباد: وکلاء اور پولیس میں ہاتھا پائی، گولیاں چل گئیں

17 جنوری, 2024 14:45

اسلام آباد: اسلام آباد کی ضلع کچہری میں پولیس اور وکلاء کے درمیان لڑائی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وکلاء کی بڑی تعداد نے تھانے پہنچ کر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان وکیل ملزم سے ملاقات کرنا چاہ رہا تھا جس پر اہلکار نے وکیل کو تھپڑ مار دیا، اسکے بعد لڑائی بڑھ گئی اور وکلاء کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر بخشی خانے پہنچ کرپولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سپر ہائی وے کے قریب کسٹم اہلکاروں کی اندھا دھند فائرنگ، شہری زخمی

ذرائع نے بتایا کہ وکلاء کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔