شیر عوام کا خون چوستا ہے، تیر سے اس کا شکار کریں گے: بلاول بھٹو

بدین: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ شخص جب بھی ملک پر مسلط ہوا نقصان عوام کا ہی ہوا، یہ وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے، ہم اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، تیر سے شیر کا شکار کرکے اس کا راستہ روکیں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ملک بھر میں جدوجہد کررہی ہے، کوشش ہے ملک میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنے، پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی تو عوامی راج قائم ہوگا، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو انتخابی مہم چلارہی ہے، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری عرج پر پہنچ چکی ہے، بعوام کو اس مہنگائی کے سونامی سے نجات دلائیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چوتھی بار کے وزیراعظم کے پاس منشور ہے نہ ہی انتخابی مہم، ہم عوام کی طاقت اور وہ صاحب سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، مجھے موقع ملا تو 10 نکاتی معاشی معاہدے پر عمل کروں گا، یہ شخص جب بھی ملک پر مسلط ہوا نقصان عوام کا ہی ہوا، یہ وہ شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے، ہم اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے، تیر سے شیر کا شکار کرکے اس کا راستہ روکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، پیپلزپارٹی غربت کا مقابلہ کریگی، خوشحالی لائے گی، ہمیں غریبوں کی فکر ہے اور اس شخص کو کرسی کی، کسانوں کی مدد اور ہاری کارڈ بھی جاری کریں گے، پی پی حکومت میں کوئی غریب بھوکا نہیں سوئے گا، میں صرف آپ لوگوں کیلئے لڑرہا ہوں، اب بدین کے فیصلے کراچی میں نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آج جو مخالفین کیساتھ کیا جارہا ہے کل وہ انہی کیساتھ ہوگا: بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ ہاری کارڈ سے کسان کی فصل کی انشورنس ہوگی، یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کرینگے، نوجوانوں کو یوتھ کارڈ اور روزگار دیں گے، چاہتا ہوں پیپلزپارٹی کا نمائندہ ہر سیٹ سے جیتے، آپ لوگوں کا ساتھ ہوگا تو پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوگی، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر تنخواہوں میں اضافہ کریگی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بدین میں شہید فاضل راہو میڈیکل یونیورسٹی بنائیں گے، پرانے سیاستدانوں کو عوام کے دکھ، تکلیف کی کوئی فکر نہیں، ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کا سلسلہ جاری ہے، پیپلز پارٹی کو نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہے، وقت آگیا ملک کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، سندھ کے چپے چپے میں کام کرنا چاہتا ہوں، ہم نے جیالا میئر کراچی اور جیالا میئر حیدرآباد بنایا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












