آج بلا پی ٹی آئی کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے نہیں ہے، ہم نے نہیں چھینا: شہباز شریف

لاہور: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلاہوتا تو شیر بلے کا مقابلہ کرتا، جیسے ماضی میں کرتا رہا، آج بلا پی ٹی آئی کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے نہیں ہے۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 8 فروری کو عوام اپنے ووٹ سے فیصلہ کریں گے، انتخابات پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے، مسلم لیگ ن نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے، عوام کا فیصلہ ہم سب کو قبول ہوگا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی تھی، نواز شریف کے دور میں لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی تھی، 2018 کے بعد جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہم نے سیاست کی بجائے ریاست کو ترجیح دی، ریاست کیلئے سیاست قربان کی اس پر کوئی پشیمانی نہیں ہے، اللہ نے موقع دیا تو ترقی اور خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے، گیس ختم ہونے کو ہے، نواز شریف چند روز میں پارٹی منشور پیش کریں گے، آئی ٹی کے حوالے سے مل کر کام کرنا ہوگا، ایس آئی ایف سی سے ملک کو بے پناہ فائدہ مل سکتا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک میں نفرت کو پھیلایا، معاشی ماہرین سے ملاقاتیں حکومت ملنے کی گارنٹی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلا رہا نہیں، اب صرف شیر اور تیر کا مقابلہ ہوگا: بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ کیا بلے کا نشان میں نے یا نواز شریف نے لیا ہے؟، سپریم کورٹ کی براہ راست سماعت ہوئی، پی ٹی آئی ثبوت نہ دے سکی، پی ٹی آئی نے اپنے انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کرائے؟، بلاہوتا تو شیر بلے کا مقابلہ کرتا، جیسے ماضی میں کرتا رہا، آج بلا پی ٹی آئی کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے نہیں ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












