چین کی پاک ایران کشیدگی پرثالثی کی پیشکش

چین کی جانب سےموجودہ صورتحال میں ایران اور پاکستان کوثالثی کی پیشکش کی گئی ہے۔
کراچی میں نجی میڈیا سے خصوصی انٹرویو میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ کا کہنا ہے کہ پاک ایران اختلافات بات چیت سے حل کیے جاسکتے ہیں۔
چین کے قونصل جنرل نے کہا کہ پاک ایران تعلقات پرامن طریقوں سے حل کیے جاسکتے ہیں، دونوں ممالک سے کہتے ہیں تحمل کا مظاہرہ کریں اور تعلقات اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور عالمی اقدار کے مطابق آگے بڑھائیں۔
یانگ یوڈونگ نےمزید کہا کہ پا کستان اور ایران بیٹھ کر بات چیت سے مسائل حل کرسکتے ہیں، چین اپنے دوست پاکستان اور ایران سے کہتا ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
یہ پڑھیں:پاکستان کی ایران میں جوابی کارروائی، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ
Catch all the پاکستان News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









