فیصل قریشی کی 8 فروری کو خواتین سے بریانی بنانے کی گزارش

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نےخواتین کے لیے خاموش پیغام جاری کرتے ہوئے ملک بھر کی ماؤں اور بہنوں سے گزارش کی ہے کہ وہ8 فروری کے دن گھر میں بریانی ضرور بنائیں۔
اداکارفیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انتخابات کا ذکر کیے بغیر آئندہ ماہ فروری میں ہونے والے عام انتخابات کےدن پاکستان بھر کی خواتین سے بریانی پکانےکی گزارش کی ہے۔
فیصل قریشی نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ بریانی اس لیے پکائیں تاکہ خواتین کے خاوند، بھائی اور بیٹے ایک بریانی کی پلیٹ پر قوم کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں۔
اس پیغام کے ساتھ ہی انہوں نے خاموش پیغام کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا،جس سے یہ واضح ہورہا ہےکہ ان کا اشارہ الیکشن کی ہی طرف تھا۔
اس سے قبل سندھ کلچر مارٹ کے افتتاح کے موقع پر اداکار فیصل قریشی نےآئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کے حوالے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا تھا۔
فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ جنرل الیکشن شفاف ہونے چاہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ بہت سی چیزیں یک طرفہ ہورہی ہیں ،نگراں حکومت نے فنکاروں اور ثقافت کے فروغ کیلئے جو اقدام اٹھائے ہیں اسے نئی آنے والی حکومت کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔
واضح رہےالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے اور عام طور پر پولنگ کے دن سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز میں بریانی کی تقسیم کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں۔
یہ پڑھیں:خواب ہی کامیابی کا سب سے پہلا قدم ہوتا ہے: یمنٰی زیدی
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












