جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

بھارت:چالاک بندر نے موبائل فون چرا کر رشوت لے لی

18 جنوری, 2024 12:36

بندر کتنے چالاک اور ہوشیار ہوتے ہیں یہ تو سب ہی جانتے ہیں، یہ جہاں موقع دیکھتے ہیں وہاں لوگوں کے ساتھ شرارتیں کرنا شروع کردیتے ہیں۔
بھارت میں بندروں کی شرارتیں کم نہ ہوئیں اور اس بار بھی ایک بندکی شرارت کر کے اپنی بات منوا نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہےجس میں بندر جناب رشوت لیتے دکھائی دیئے۔
بھارت کے کئی علاقوں میں بندر اور لنگور لوگوں کے ساتھ بدتمیزی اور انہیں تنگ کرنے کی وجہ سے کافی بدنام ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کےورنداون شہر میں بندر نے ایک شخص کا قیمتی آئی فون چوری کرلیا اور یہی نہیں پھر اس بندر نے اسے واپس کرنے کے لیے اپنی بات بھی منوائی۔
رپورٹس کے مطابق جب بندر ایک شخص کا آئی فون چوری کر کے عمارت کے اوپر بیٹھ گیا، اس دوران کئی لوگ متاثرہ شخص کی مدد کرنے کے لیے جمع ہوگئے تاہم اتنے سارے لوگوں کو دیکھ کر بھی بندر ڈرا نہیں اور اس نے آئی فون واپس نہیں کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vikas🧿 (@sevak_of_krsna)


لوگوں کی جانب سے بندر کو کئی چیزیں پھینکی گئیں اور لالچ دی گئی تاہم اسی دوران اس نے ایک جوس کے پیکٹ کے عوض ڈیل کر کے آئی فون واپس کردیا۔
غٰرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پوری ڈیل کے دوران متاثرہ شخص اور اس کے فون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کئی لوگوں کی ہنسی نہیں رک رہی اور اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

یہ پڑھیں: مسافر کاپرواز میں تاخیر کا اعلان کرتے پائلٹ کو زوردار تھپڑ، ویڈیو وائرل

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔