فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خردبرد کے کیس میں فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چودھری کے خلاف جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خردبرد کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت فواد چودھری نے جج محمد بشیر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سر آپ کی طبیعت سنا ہے خراب ہوگئی تھی؟ اب کیسے ہیں؟ اخبار میں تو کافی کچھ لکھا تھا، اس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں، بس ایسے ہی خبر بنادیتے ہیں اخبار والے۔
سماعت کے دوران وکیل صفائی نے عدالت سے درخواست کی کہ فواد چودھری سابق وفاقی وزیر اور وکیل بھی ہیں، جیل میں بی کلاس دی جائے، اس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ میں فواد چودھری کے لیے جیل میں بی کلاس کا لکھ دوں گا، اس دوران فواد چودھری کی جانب سے درخواست ضمانت بھی دائر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد
احتساب عدالت نے فواد چودھری کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم فروری کو دلائل طلب کرلیے جب کہ سابق وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
بعد ازاں فواد چودھری کا جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک ایران واقعے پر پوری قوم کو افواج کیساتھ ہونا چاہیے، الیکشن اور ذاتی ایشوز اب پیچھے ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












