مظفر گڑھ: نوبیاہتا جوڑا فوٹو شوٹ کروانے تھانے پہنچ گیا

مظفر گڑھ: دلہا اپنی نئی نویلی دلہن کو لے کر فوٹو شوٹ کروانے تھانے چلے گیا۔
تھانہ سٹی مظفر گڑھ کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر ایک دلہا اپنی نئی نویلی دلہن کو شادی کے پہلے ہی دن فوٹو شوٹ کے لیے لے کر تھانے پہنچ گیا۔
نئے جوڑے نے اپنی نئی زندگی کے سفر کا آغاز منفرد انداز سے کرتے ہوئے تھانے میں تصاویر بنوائیں۔
اس حوالے سے دلہا عبدالصمد نے کہا کہ تھانہ سٹی کی عمارت اب شہر کی خوبصورت عمارت بن چکی ہے، جہاں میں نے اور میری دلہن نے اپنے خوبصورت لمحات کو تصاویر میں قید کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دلہا دلہن نے باراتیوں سمیت پہاڑ سے چھلانگ لگادی
دلہا نے کہا کہ وہ تھانے میں فوٹو شوٹ کی اجازت دینے پر پولیس کے مشکور ہیں، اس دوران پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے پر بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، ایسے تھانے بن جائیں گے، کبھی زندگی میں سوچا بھی نہیں تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












