جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

پاکستانی مداحوں کیلئے ہنی سنگھ کا خصوصی پیغام

18 جنوری, 2024 14:10

بالی ووڈ کےمشہور گلوکار و ریپر ہردیش سنگھ المعروف یو یو ہنی سنگھ کی اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے خصوصی پیغام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ نے دبئی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے آر جے طیب عرشمان سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان سے ملنے والی محبت پر خوشی کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے پاکستانی مداحوں سے کہنا چاہوں گا کہ اسی طرح مجھ سے محبت کرتے رہیں اور میرا ساتھ دیتے رہیں۔

ٓگلوکار کا کہنا تھا کہ جب بھی میرے نصیب میں پاکستان آنا ہوا تو میں لاہور آؤں گا کیونکہ میرے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور سے تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں لاہور جا کر ننکانہ صاحب کی زیارت کرنے جاؤں گا اور اپنے سب مداحوں سے بھی ملوں گا۔


واضح رہےیو یو ہنی سنگھ اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے بھارت اور پاکستان میں کافی مقبول ہیں،کچھ روز قبل انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں گلوکار کو پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ دیکھا گیا۔
یاد رہےکہ ہنی سنگھ کی گزشتہ سال ایک نئی البم ’ہنی 3.0‘ کے ساتھ پورے 9 سالوں بعد میوزِک انڈسٹری میں واپسی ہوئی ہے،اس سے قبل انہوں نے اپنا آخری البم 2014ء میں ’دیسی کلاکار‘ پیش کیا تھا۔

یہ پڑھیں:فیصل قریشی کی 8 فروری کو خواتین سے بریانی بنانے کی گزارش

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔