ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

مجھے نہ نکالا جاتا تو آج کوئی بے روزگار نہیں ہوتا: نواز شریف

18 جنوری, 2024 16:28

حافظ آباد: نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے نہ نکالا جاتا تو آج کوئی بے روزگار نہیں ہوتا، ملک میں خوشحالی ہوتی، مہنگائی کا نام ونشان نہیں ہوتا۔

حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2017 میں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نکال دیا تھا، 5 ججز نے عوام کے نمائندے کو فارغ کیا، مجھے نہ نکالا جاتا تو آج کوئی بے روزگار نہیں ہوتا، ملک میں خوشحالی ہوتی، مہنگائی کا نام ونشان نہیں ہوتا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے نہ نکالا ہوتا تو ڈالر 100 روپے ہوتا، بجلی اور نان مہنگے نہ ہوتے، اس ملک سے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہم نے کیا، ہماری حکومت ہوتی تو آج موٹروے حافظ آباد سے گزر رہا ہوتا۔

مریم نواز:

اس موقع پر چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا بھی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حافظ آباد کا جلسہ مجھے پوری زندگی یاد رہے گا، 8 فروری کو حافظ آباد میں شیر دھاڑے گا، آج میں نوازشریف کو آپ کے پاس لے آئی ہوں، اس جدوجہد میں آپ میرا ساتھ نہ دیتے تو یہ ممکن نہیں ہوتا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے لندن سے پاکستان آنے سے پہلے ایک بات کہی تھی، نواز شریف نے کہا تھا ہم 28 مئی والے لوگ ہیں 9 مئی والے نہیں، 9 مئی والے ریاست پاکستان پر حملہ کرنیوالے لوگ ہیں، ایک تاریخ پاکستان کو اجاڑنے والوں کی اور دوسری سنوارنے والوں کی ہے، آپ لوگ فیصلہ کریں گے کہ کن لوگوں کا ساتھ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کے بعد ترقی کا پہیہ جہاں سے رکا تھا وہیں سے شروع کرینگے: مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ 28 مئی والے ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے، 9 مئی والے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے لوگ ہیں، 28 مئی والے ملک میں سڑکوں کا جال بچھانے والے لوگ ہیں، 9 مئی والے سڑکوں کو استعمال کرکے آگ لگانے والے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملک سے لوڈشیدنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، 28 مئی کو ایٹمی دھماکے نوازشریف نے کیے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔