ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

پاک ایران کشیدگی، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

18 جنوری, 2024 16:33

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس کل پونے 3 بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔

اجلاس میں پاک ایران سرحدی کشیدگی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور قومی سلامتی اداروں اور متعلقہ وزارتوں کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایران میں بی ایل اے اور بی ایل ایف کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل قومی سلامتی کے اجلاس میں پاکستان ایران کشیدگی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔