ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ایل این جی کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

18 جنوری, 2024 17:43

اسلام آباد: اوگرا نے ماہ جنوری کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 1 ڈالر 20 سینٹ کی کمی ہوئی، سوئی سدرن کیلئے نئی قیمت 14.24 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کیلئے قیمت میں 1 ڈالر 12 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی، جس کے بعد سوئی نادرن کیلئے نئی قیمت 13.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

دسمبر میں سوئی سدرن کیلئے ایل این جی 15.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی، جبکہ گزشتہ ماہ سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی قیمت 14.81 ڈالر فی ایم ایم ی ٹی یو تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سوئی سدرن کے پاس گیس ختم، 48 گھنٹے کی بندش کا فیصلہ

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے نافذ العمل ہوگا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔