ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ہم نے جیالہ میئر بنایا، وزیراعلی اور وزیراعظم بھی جیالہ ہوگا: بلاول بھٹو

18 جنوری, 2024 17:58

نوشہرو فیروز: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اب مقابلہ تیر اور شیر کے درمیان ہے، عوام کے پاس جائیں اور سمجھائیں کہ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، آپ عوام کو بتائیں کہ تیر پر ٹھپہ لگائیں، کراچی اور حیدرآباد سے بھی اکثریت سیٹیں لیں گے، ہم نے کراچی اور حیدرآباد میں جیالہ میئر بنایا، وزیراعلی اور وزیراعظم بھی جیالہ ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا جسلے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن ہونے جارہے ہیں، آئیں میرا ساتھ دیں ہم پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے مجھے وزیراعظم کیلئے نامزد کیا ہے، ہم وفاق میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے، میرا 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدہ مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہے، غربت، بیروزگاری کا خاتمہ اور مہنگائی کا ملکر مقابلہ کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوشہرو فیروز کیلئے خاص پلان ہے، نوشہرو فیروز میں سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان ہوا، 10 نکاتی منشور غربت کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ ہے، وعدہ ہے آپ وزیراعظم بنائیں میں ان 10 نکات پر عمل کروں گا، آپ نے پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے جتوانا ہے، آپ نے میری مدد کرنی ہے پی پی کو 100 فیصد جتوانا ہے، ہر الیکشن میں آپ نے پیپلزپارٹی کو ماضی سے زیادہ سیٹ دلوائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیر عوام کا خون چوستا ہے، تیر سے اس کا شکار کریں گے: بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں ہم نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی، اب مقابلہ تیر اور شیر کے درمیان ہے، عوام کے پاس جائیں اور سمجھائیں کہ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، آپ عوام کو بتائیں کہ تیر پر ٹھپہ لگائیں تاکہ ہم غربت کا مقابلہ کریں، کراچی اور حیدرآباد سے بھی اکثریت سیٹیں لیں گے، ہم نے کراچی اور حیدرآباد میں جیالہ میئر بنایا، وزیراعلی اور وزیراعظم بھی جیالہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بنے گا تو ہم آپ کی آمدن کو دگنی کریں گے، پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو غریب کو 300 یونٹ تک بجلی مفت ملے گی، غریبوں کیلئے 30 لاکھ نئے گھر بنانے ہیں اور مالکانہ حقوق دیں گے، بی آئی ایس پی کی طرح کسان ہاری کارڈ دیں گے، روزگار کی تلاش میں نکلنے والے نوجوانوں کو مالی مدد پہنچائیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دوسری سیاسی جماعتیں اپنی ذاتی دشمنی، سیاسی انتقام کیلئے الیکشن لڑرہی ہیں، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کو ریلیف پہنچانا چاہتی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔