ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

مہوش حیات کا بولڈ فوٹوشوٹ، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

19 جنوری, 2024 14:33

دوحہ: معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام پر ایک حالیہ فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں، اداکارہ نے اواتار لُک میں یہ فوٹو شوٹ کروایا ہے۔

یہ تصاویر اداکارہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ سے شیئر کی ہیں جہاں وہ ایک بلند و بالا بلڈنگ پر کھڑی ہیں۔

اداکارہ کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا، صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مداح کی اداکارہ مہوش حیات کو چُھونے کی ناکام کوشش، اداکارہ کا بیان سامنے آگیا

ایک صارف نے اداکارہ کو فلسطین کی حمایت نہ کرنے پر تنقید کی زد میں لیا، ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ احساسِ کمتری کا شکار ہیں‘۔

ایک صاف نے تو اداکارہ کو میرا جی کہہ ڈالا، تو دوسرے نے ان کے اس لُک کو خوفناک کہہ دیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔