ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح ریکارڈ 64.44 فیصد پر پہنچ گئی

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح ریکارڈ 64.44 فیصد پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء مہنگی، جبکہ 8 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیاز کی قیمتیں بے قابو ہوگئیں، 230 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی، رواں ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت میں 18 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 10 روپے 78 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 143 روپے سے بڑھ کر 154 روپے تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں کتنی کمی ہوئی؟
رواں ہفتے مرغی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کا اضافہ ہوا، جبکہ ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 7 روپے 87 پیسے مہنگے ہوئے۔
رواں ہفتے دال ماش کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










