ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

لاہور کے سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں: بلاول بھٹو

19 جنوری, 2024 16:45

لیاقت پور: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ایک شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے اور اس کا پیٹ نہیں بھرتا، لاہور کے سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک جلسہ ہمارے سامنے دوسرا سڑک پر موجود ہے، واہ رحیم یارخان واہ اتنا بڑا جلسہ، بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا، ایسا نہ ہو آپ لوگوں کی تعداد دیکھ کر شیر واپس چلا جائے، لاہور کے سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کے پاس کوئی منشور ہے نہ کوئی نظریہ، انشااللہ جیت آپ کی اور تیر کی ہوگی، انہیں فکر ہے کسی طریقے سے چوتھی بار وزیراعظم بن جاؤں، انہیں کرسی کے علاوہ کسی کی بھی کوئی فکر نہیں، آپ کتنی مشکل سے گزررہے ہو انہیں کوئی فکر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور پر الیکشن لڑرہی ہے، پیپلز پارٹی عوام کیلئے اپنا معاشی معاہدہ سامنے لیکر آئی ہے، وفاق میں 7 وزارتوں کو چلانے میں سالانہ 300 ارب کا خرچہ ہوتا ہے، ہم ان وزارتوں کو بند کرکے 300 ارب روپے عوام پر خرچ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: شیر عوام کا خون چوستا ہے، تیر سے اس کا شکار کریں گے: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ نکاتی ایجندے پر عمل کیلئے پیسوں کا بندوبست کرنا پڑتا ہے، ہر سال ایک ہزار 500 ارب اشرافیہ کو سبسڈی دی جاتی ہے، ہمارا مقابلہ سیاستدان سے نہیں غربت اور مہنگائی سے ہے، ہم خواتین کو بلاسود قرضہ دیں گے تاکہ وہ کاروبار شروع کرسکیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ایک شیر ہے جو عوام کا خون چوستا ہے اور اس کا پیٹ نہیں بھرتا، تین بار وزیراعظم بننے کے بعد اب چوتھی بار کی خواہش ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔