لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے والے میدان میں آکر مقابلہ کریں: مریم نواز

خانیوال: مریم نواز کا کہنا ہے کہ کیا نواز شریف نے کہا تھا جھوٹا سائفر لہراؤ؟، کیا نواز شریف نے کہا تھا جعلی انٹرا پارٹی انتخابات کراؤ؟، لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے والے میدان میں آکر مقابلہ کریں۔
چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، آپ لوگوں نے ن لیگ کیساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے، آپ جانتے ہیں مہنگائی کا ذمہ دار نواز شریف اور ن لیگ نہیں ہے، 2018 کے انتخابات میں نوازشریف کو ہرانے کیلئے الیکشن چوری کیا گیا، کیا کبھی نواز شریف نے ملک پر حملہ کرنے کا درس دیا؟
مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے جعلی انٹرا پارٹی الیکشن کروایا، کیا نواز شریف نے کہا تھا جھوٹا سائفر لہراؤ؟، کیا نواز شریف نے کہا تھا جعلی انٹرا پارٹی انتخابات کراؤ؟، کیا نواز شریف نے کہا تھا کہ 9 مئی کو ریاست پر حملہ کردو؟۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے نہ نکالا جاتا تو آج کوئی بے روزگار نہیں ہوتا: نواز شریف
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں نواز شریف کے منصوبے موجود ہیں، نواز شریف عوام کی خدمت کیلئے مضبوط حکومت چاہتے ہیں، نواز شریف چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی پھر کم ہو، نواز شریف کابیانیہ اور منشور خدمت اور ترقی ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنے والے میدان میں آکر مقابلہ کریں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












