ٹیلر سوئفٹ پینٹاگون کی ایجنٹ ہیں، فاکس نیوز کا دعویٰ

کیا ٹیلر سوئفٹ پینٹاگون کی ایجنٹ ہیں؟ فاکس نیوز نے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کو امریکی محکمہ دفاع کا اثاثہ قرار دیا ہے، تازہ تنازعے نے امریکہ اور دنیا بھر میں ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
فاکس نیوز کے مقبول ترین ٹاک شو جیسی واٹرس سیگمنٹ نے الزام لگایا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ پینٹاگون کے چھپے ہوئے سیاسی ایجنڈے کا محاذ ہیں، مقبول گلوکارہ پہلے بھی اپنی شہرت کو ڈیموکریٹس کے صدر جو بائیڈن کیلئے استعمال کر چکی ہیں۔
اس تازہ سازشی تھیوری نے سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ مچا دیا ہے، اس سے پہلے ٹیلر سوئفٹ کے حوالے سے باربس سے جادو ٹونے تک کے تنازعات دیکھے جا چکے ہیں۔
جیسی واٹرس سیگمنٹ میں کہا گیا کیا آپ نے دیکھا ٹیلر سوئفٹ کس طرح شہرت کی بلندیوں تک پہنچی ہیں، پینٹاگوں نے نفسیاتی حربوں کو استعمال کرتے ہوئے نیٹو اجلاس کے دوران گلوگارہ کو ایک ٓاثاثے میں تبدیل کر دیا تھا، جیسی واٹرس نے اس کیساتھ نیٹو سائبر ڈیفنس حب 2019 کے سربراہی اجلاس کا ایک کلپ بھی پیش کیا گیا۔
واٹرس نے ستمبر میں Vote.org پر ایک وائرل انسٹا گرام پوسٹ بھی دکھائی جس میں مداحوں کو قومی رجسٹریشن ڈے میں حسہ لینے کی ترغیب دی گئی تھی۔
ٹیلر سوئفٹ کے ترجمان نے جیسی واٹرس کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ @taylorswift13 این جی او کے تحت مفاد عامہ کا ابلاغ کرتی ہیں نہ کہ کوئی نفسیاتی حربہ کا پینٹاگون کا اثاثہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ ایک بیکار صدر ہیں: ٹیلر سوئفٹ
جیسی واٹرس سیگمنٹ امریکہ میں دوسرا سب سے زیادہ دیکھے جانیوالے شو ہے جو تقریبا 5۔2 ملین ناظرین دیکھتے ہیں۔ اگرچہ جیسی واٹرس نے سیگمنٹ کے آخر میں یہ اعتراف بھی کیا کہ ٹیلر سوئفٹ کے خلاف انکے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔
ٹیلر سوئفٹ گلوبل میوزک سپر اسٹار ہیں، ٹائم میگزین انہیں سال کی بہترین شخصیت قرار دے چکا ہے۔ دنیا بھر میں ٹیلر سوئفٹ کے مداح موجود ہیں اور سوشل میڈیا پر 4۔533 ملین لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں انکے 114 ملین البمز فروخت ہو چکے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












