حضور اکرمﷺ کی وفات کے 50 سال بعد لکھا جانیوالا نادر قرآن حکیم

قرآن مجید کا ایک نادر اور تاریخی نسخہ ہالینڈ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا، حجازی رسم الخط کا نسخہ 7ویں صدی اوائل سے تعلق رکھتا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق قرآن شریف کا نادر نسخہ مارچ میں TEFAF Maastricht فائن آرٹ میلے میں 1 ملین یورو کی قیمت کے ساتھ رکھا جائیگا، یہ تاریخی نسخہ برطانوی شہری کی نجی ملکیت رہا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق اسے پیغمبر محمدﷺ کی وفات کے تقریبا 50 سال بعد حجاز (مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ) میں تحریر کیا گیا تھا۔ شپیپرو ریئر بکس کے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ "قرآن کی ابتدائی مثالیں حجازی رسم الخط میں لکھی گئی تھیں اور یہ دور عربی زبان کے ارتقاء اور تحریری شکل میں اس کی ترقی میں بھی ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔”
شپیرو ریئر بکس نے کہا کہ اس زمانے کے اس طرح کے مخطوطہ کا محفوظ رہنا غیر معمولی ہے، اس طرح کے ابتدائی قرآنی مواد کو حاصل کرنے کے مواقع بہت کم ہیں جب کہ دیگر مثالیں عجائب گھروں اور لائبریریوں میں موجود ہیں۔
فوخت کیلئے پیش کرنیوالے ادارے نے مزید کہا کہ 7ویں صدی کے اوائل کے حجازی قرآن کی صرف چار مثالوں کی شناخت کی گئی ہے، بشمول Codex Parisino-petropolitanus، جو بنیادی طور پر Bibliotheque Nationale de France میں 36 folios میں رکھا گیا ہے، ویٹیکن میں دیگر سنگل فولیو کے ساتھ، خلیلی، مجموعے اور روس کی نیشنل لائبریری اور اسی طرح قران مجید کے قدیم ترین نسخے برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم، یمن میں دار المختطات لائبریری اور جرمنی میں یونیورسیٹس بیبلیوتھک ٹیوبنگن میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ملک گیر احتجاج ہوگا‘، وزیراعظم کا 7 جولائی کو یوم تقدس قرآن منانے کا فیصلہ
شیپرو ریئر بکس کی اسلامی اور مشرقی علوم کی ماہر روزانا کاشانی کہتی ہیں، یہ ایک حقیقی اعزاز ہے کہ آپ ان ابتدائی نسخوں میں سے ایک کو مارکیٹ میں پیش کر سکیں۔
آٹھویں صدی میں مخطوطہ کی تیاری کی جمالیات میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ تحریری عربی زبان کی رسوم ساتویں صدی میں ہمارے مخطوطہ کو مضبوطی سے جگہ دیتی ہے اور اسے قرآنی رسم الخط کی قدیم ترین مثالوں میں سے ایک بناتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, تعلیم News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









