ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ہندوستانی فلمیں صرف پاکستان کو نشانہ کیوں بناتی ہیں، چین کو کیوں نہیں؟

19 جنوری, 2024 19:36

ہندوستانی فلموں میں صرف پاکستان کو مخالف ملک کے طور پر کیوں پیش کیا جاتا ہے، چین سے انڈیا کی پرانی دشمنی کچھ ڈھکی چھپی نہیں مگر بالی ووڈ کبھی بھی چین کو نشانہ نہیں بناتا۔ کیا چین کا نفسیاتی خوف ہندوستانی فلمی صنعت کو دور رہنے پر مجبور کرتا ہے۔

ایسا ہی کچھ کے آر کے سوچتے ہیں، ہندوستانی مصنف، پروڈیوسر اور اداکار کمال خان، جو سوشل میڈیا پر نامور فلمی نقاد کے آر کے کے نام سے جانے جاتے ہیں، انہوں نے بالی ووڈ کی آنیوالی مووی ’فائٹر‘ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فائٹر میں ریتھیک روشن، دیپیکا پڈوکون اور انیل کمال جیسے اسٹار شامل ہیں، اس فلم کے تین منٹ کے ٹریلر میں 2019 پلوامہ حملے کو موضوع بنایا گیا ہے، KRK نے فائٹر کو ایک اور پاکستان مخالف فلم قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی۔

دا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق اپنی تازہ ترین یوٹیوب ویڈیو میں، KRK، جو انڈیا میں اپنے واضح فلمی جائزوں اور دلیرانہ ریمارکس کیلئے جانے جاتے ہیں، فائٹر کا ریویو پیش کیا، کہتے ہیں بار بار ایک ہی طرح کی فلمیں بنا کر ویورز کے جذبات سے کھیلا نہیں جا سکتا۔ میں یہ سمجھنے میں ناکام ہوں کہ ہر فلم میں صرف پاکستان پر بمباری کیوں کی جاتی ہے؟ چین کیساتھ ایسا کیوں نہیں کیا جاتا؟ کیا ہمارے چین کیساتھ مسائل پاکستان جیسے نہیں ہیں؟ کیا ہم چین کے خلاف فلمیں نہیں بنا سکتے، تو پھر ہر فلم میں پاکستان ہی نشانہ کیوں بنتا ہے؟

KRK نے فائٹر فلم ریویوں میں انڈیا کے دفاعی بجٹ اور حفاظتی اقدامات کے تاثر کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا اگر، جیسا کہ بہت سی فلموں میں دکھایا گیا ہے، مٹھی بھر افسران اکیلے ہی پوری قوم کو تباہ کر سکتے ہیں۔ اس نے مزاحیہ انداز میں تجویز پیش کی، کیوں نہ ہر چھ ماہ بعد صرف ایک ہریتھک یا ودیوت کو اس کام کیلئے بھیجیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں اپنی فلم ہٹ کرنی ہے تو پاکستان کو گالی دینی پڑتی ہے: فیصل قریشی

اداکار اور پروڈیوسر نے فائٹر میں دیپیکا پڈوکون کے کردار اور تیجس میں کنگنا رناوت کے کردار کے درمیان موازنہ کیا، اور یہ پیش گوئی کی کہ فلم کو باکس آفس تیجس جیسے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کے آر کے نے زور دیا کہ آسان فارمولا ڈھونڈنے کے بجائے فلمی کہانی کو متنوع اور دلچسپ بنانا پڑیگا، پاکستان کو بار بار نشانہ بنانے کے بجائے نئی جغرافیائی اور سیاسی مسائل کو موضوع بنائیں تو فلم دیکھنے والے سنیما کا رخ کرینگے۔

بالی ووڈ کی فلم فائٹر 25 جنوری کو انڈیا ریپبلک ڈے کے دن ناظرین کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔