جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

بھارت:ہوٹل میں چیتا گھس آیا، ویڈیو وائرل

20 جنوری, 2024 11:39

بھارتی شہر جے پور میں واقع مقامی ہوٹل میں چیتا گھس گیا ،جس کے بعد محکمہ جنگلات کے حکام نےاس کوبے ہوش کرکے وہاں سے منتقل کیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہےجس میں چیتا ایک کمرے میں پھنسا ہوا ہے اور ٹیبل سے زمین پر اتر کر بیٹھا کھڑکی سے اسے دیکھنے والے لوگوں کو دیکھ غرا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ثقافتی ورثے کے ہوٹل کاسل کنوٹا میں آنے والے چیتے کے بچے کو کمرے میں بند کر کے نقل و حرکت روک دی گئی تھی اوراسٹاف نے محکمہ جنگلات کو اطلاع دی ۔

محکمہ جنگلات کے اہلکار ہوٹل پہنچے تو چیتے کا بچہ لوگوں کودیکھ کر غراتے ہوئے حملے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اہلکاروں نے ایک جدوجہد کے بعد اسے بے ہوش کر کے قابو کر لیا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔
ہوٹل مینیجر کا کہنا تھا کہ چیتے کے بچے نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔ محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا تھا کہ چیتے کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔

یہ پڑھیں:کمپنی کا انوکھا اقدام، ملازمین نوکری چھوڑنے پر مجبور

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔